حکومت نے بجلی کے مسائل حل کرنے کیلئے 6 ایل این جی کارگو ٹینڈرز جاری کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے بجلی کے مسائل حل کرنے کیلئے 6 ایل این جی کارگو ٹینڈرز جاری کردئیے
حکومت نے بجلی کے مسائل حل کرنے کیلئے 6 ایل این جی کارگو ٹینڈرز جاری کردئیے

اسلام آباد: ن لیگ کی وفاقی حکومت نے 6 ایل این جی کارگوز کے ٹینڈرز جاری کردئیے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایل این جی کارگوز سے بجلی کے ملک گیر مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کے جاری کردہ ٹینڈرز کے تحت رواں برس مئی اور جون میں ایل این جی کے 6 کارگوز کی اسپاٹ خریداری کی جاسکے گی جس کیلئے پیٹرولیم ڈویژن کی کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹیڈ نے بولیاں طلب کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کا آئی ایم ایف سے مزید قرض کیلئے مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ

پاکستان ایل این جی لمیٹیڈ کی بولیاں 21 اپریل کو کھلیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایل این جی کارگو کے ٹینڈرز کا اجراء وفاقی حکومت کے ملک گیر بجلی بحران کو حل کرنے کی سنجیدہ کوشش قرار دی جاسکتی ہے۔

قبل ازیں ملک بھر میں بجلی کے بحران پر وزیر اعظم شہباز شریف کو بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ متعدد پاور پلانٹس واجبات کی عدم ادائیگی اور ایندھن کی قلت کے باعث بند پڑے ہیں جس پر وزیر اعظم نے سخت نوٹس لے لیا۔

ملک بھر میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کیلئے 3 ایل این جی کارگوز مئی جبکہ 3 جون کیلئے خریدے جائیں گے۔ ٹینڈرز میں 3 کارگوز کی سپلائی 12 سے 28 مئی تک جبکہ 3 کی 2 سے 17 جون تک مختلف ایام میں طلب کی گئی ہے۔

Related Posts