حکومت نے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کو تلور کے شکار کی اجازت دیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

UAE Royal Family Allows Sword Hunt In Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وفاقی حکومت نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان سمیت حکمراں خاندان کے دیگر 4 افراد کو بین الاقوامی سطح پر تحفظ پانے والے تلور کا شکار کرنے کی اجازت دے دی۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ شکاریوں کی فہرست میں ان کے بھائی اور شاہی خاندان کے دیگر 2 افراد کے نام شامل ہیں۔شیخ خلیفہ کو 3 صوبوں، سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں شکار کی اجازت دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ کے ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد عدیل پرویز کی جانب سے جاری اجازت نامہ متحدہ عرب امارات کے اسلام آباد میں سفارتخانے موصول ہوا تاکہ شاہی خاندان کے افراد تک پہنچایا جاسکے۔

اجازت نامے کے مطابق شیخ خلیفہ کو سندھ کے ضلع سکھر، گھوٹکی، سانگھڑ اور نواب شاہ، بلوچستان کے پنجگوڑ، خاران (علاوہ ناگ درہ) واشک (علاوہ ماشکیل)، اورماڑہ، پسنی، گوادر، ڑوب اور سبی کے علاقے ڈومکی جبکہ پنجاب میں رحیم یار خان، راجن پور اور چکوال میں شکار کی اجازت دی گئی۔

مزید پڑھیں: شکار کا موسم

ذرائع کا کہنا تھا کہ جہاں تمام شکار کی خصوصی اجازتیں صرف مخصوص اشخاص کو دی جاتی ہیں اور ان اجازت ناموں کے تحت صرف ایک شخص شکار کرسکتا ہے۔

اس کیس میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ کے علاوہ ان کے بھائی شیخ محمد بن زید النہیان کا نام بھی شامل ہے تاکہ وہ بھی اس ہی اجازت نامے کے تحت شکار کرسکیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شیخ محمد نے مہاجرین پرندوں کا وفاقی دارالحکومت میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات سے قبل مہاجرین پرندروں کا بھی شکار کیا تھا۔

شیخ خلیفہ کے بھائی اور متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی وزیر اعظم شیخ سلطان بن زید النہیان کو خیرپور ضلع (بشمول کوٹ دیجی) میں شکار کی اجازت دی گئی ہے۔

مغربی خطے میں حکمرانوں کے نمائندے شیخ حمدان بن زید النہیان کو خیرپور نتھن شاہ اور جوہی سمیت دادو کی یونین کونسل فرید آماد، لاڑکانہ کے غیبی ڈیرو، شہداد کوٹ اور خیرپور میں مہاجرین پرندوں کے شکار کی اجازت دی گئی ہے۔

شاہی خاندان کے ایک رکن شیخ سیف بن محمد کو بلوچستان کے ضلع لورا لئی میں تحفظ پانے والے پرندوں کے شکار کی اجازت دی گئی۔

Related Posts