سندھ کی درخواست مسترد، وفاق کا کلیم امام کو آئی جی کے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

kaleem imam

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاق نے حکومت سندھ کو آئی جی سندھ کا چارج ایڈیشنل آئی جی کو دینے سے روک دیاہے۔ سندھ حکومت کے خط کے جواب میں وفاق کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حتمی فیصلے تک ڈاکٹرکلیم امام ہی آئی جی سندھ کے عہدے پر رہیں گے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے چیف سیکریٹری سندھ کو جوابی خط میں ایڈیشنل آئی جی کو عارضی چارج دینے سے معذرت کرلی گئی ہے جبکہ خط میں کہا گیا ہے کہ آئی جی کی تبدیلی کی درخواست پر غور جاری ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں آئی جی بدلے جاتے ہیں لیکن وہاں پر کوئی شور نہیں مچاتا، سعید غنی

حتمی فیصلے سے سندھ حکومت کو آگاہ کیا جائے گاتاہم فیصلہ ہونے تک ڈاکٹرکلیم امام آئی جی سندھ کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔

وفاق کی جانب سے خط میں واضح کیا گیا ہے کہ آئی جی پولیس کی تبدیلی کا اختیار وفاق کا ہے اور وفاق صوبے کی مشاورت سے آئی جی کی تبدیلی کا فیصلہ کرتا ہے۔

Related Posts