گورنر پنجاب چوہدری سرور اور انکی اہلیہ نے خود کو کورونا ویکسین کے ٹرائل کیلئے پیش کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Governor Punjab, wife administered trial COVID-19 vaccine

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور ان کی اہلیہ نے کورونا ویکسین کے ٹرائل میں حصہ لیا،آزمائشی ٹیکہ لگوالیا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہیلتھ یونیورسٹی پہنچے ، ان کا استقبال یو ایچ ایس کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کیا۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے گورنر پنجاب کو کورونا وائرس ویکسین کی آزمائشوں کے بارے میں بریفنگ دی۔پروفیسر جاوید اکرم نے بتایا کہ گورنر چوہدری محمد سرور اور ان کی اہلیہ نے یونیورسٹی میں ٹرائل ویکسین حاصل کی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گورنر پنجاب کے تمام عملے کو کورونا وائرس کی آزمائشی ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے۔

گورنر چوہدری سرور پاکستان کی پہلی ممتاز عوامی شخصیت ہیں جن کو کورونا آزمائشی ویکسین کی خوراک دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:آکسفورڈ یونیورسٹی کا کارنامہ، کورونا کی سستی ترین ویکسین تیار کر لی

وائس چانسلر جاوید اکرم نے بتایا کہ یونیورسٹی 02 اکتوبر سے ویکسین کے ٹیسٹ کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی نے کلینکل ٹرائلز میں اب تک 7000 افراد کو یہ ویکسین لگا دی ہے۔

Related Posts