اسلام آباد: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لئے نیا پلان سامنے آگیا، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور اسٹیک ہولڈز سے مشاورت کے لئے خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز کے بجائے 7 روز بعد کرنے کا پلان تیارکرلیا، پیٹرولیم مصنوعات کے نئے پلان کے لئے اسٹیک ہولڈز سے 5 روز میں تجاوز طلب کرلیں
دوسری جانب آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 7 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین کے پلان کو مسترد کردیا۔
عبدالسمیع خان کے مطابق پاکستان میں ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین نہیں کیا جاسکتا، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایش نے 15 روز کے بجائے 30 روز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین کی تجویز دی تھی۔
عبدالسمیع خان نے کہا کہ ہر ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے تعین سے پمپس ڈرائی ہوجائیں گے، ایسے فیصلے نہ کئے جائیں جس سے مسائل پیدا ہوں۔