پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی بڑی ترجیحات میں سے ایک ہے۔زرتاج گل وزیر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی بڑی ترجیحات میں سے ایک ہے۔زرتاج گل وزیر
پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی بڑی ترجیحات میں سے ایک ہے۔زرتاج گل وزیر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈیرہ غازی خان: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں ترقی اور ضروریاتِ زندگی کی فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے ایک ویڈیو شیئر کی جس کے دوران انہیں ایک ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ میں اپنے الیکشن کے وقت عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرتی رہوں گی۔ تین سال کی تگ و دو کے بعد اس علاقے میں بجلی آئی ہے۔

وزیر ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ میرے حلقے ڈیرہ غازی خان کے علاقے  بستی کھوہ دروان والا، موضع چک دلیل میں بجلی کی سہولت میسر آئی۔ 

زرتاج گل وزیر نے کہا کہ معاشی اعتبار سے مشکل وقت ہے۔ اس مشکل وقت میں اپنے خصوصی فنڈ سے 23 دیہاتوں کو بجلی فراہم کر رہی ہوں۔ فیز ٹو  کے فنڈ سے مزید ترقیاتی کام ہوگا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ مزید 50 سے 60 دیہاتوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بناؤں گی۔ مجھے خوشی ہے کہ عوام کا ہم پر اعتماد آج بھی بحال ہے۔ امید ہے یہ ہمیشہ برقرار رہے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کہا کہ حکومت نے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے۔ عمران خان ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

گزشتہ ماہ دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عوام نے وزیراعظم عمران خان کی ایماندار قیادت پر اعتماد کیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،زرتاج گل

Related Posts