حکومت کا سندھ میں دہشت گردی کے خلاف دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا سندھ میں دہشت گردی کے خلاف دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ
حکومت کا سندھ میں دہشت گردی کے خلاف دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: حکومت نے سندھ بھر میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمۂ داخلہ سندھ نے کراچی کے ضلع جنوبی میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے حوالے سے وارننگ جاری کردی۔ جمعے کے روز حکومت نے ضلع جنوبی میں دفعہ 144 نافذ کی۔

یہ بھی پڑھیں:

لاہور میں کریک ڈاؤن، فائرنگ سے کانسٹیبل شہید

آج سے 4 روز قبل محکمۂ داخلہ سندھ نے ضلع جنوبی میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ڈرون کیمروں اور بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں (یو اے وی) کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔

اطلاعات کے مطابق صوبائی حکومت سندھ میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے جس کا نوٹیفکیشن محکمۂ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ جلسے جلوسوں اور مجالس پر پابندی ہوگی۔

محکمۂ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد ڈرون کے ذریعے کراچی میں اہم عمارات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ حال ہی میں کراچی میں 3 دہشت گردی کے واقعات ہوئے۔

صوبائی حکومت نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو دہشت گردی کے واقعات پر ایکشن لیتے ہوئے عہدے سے برطرف کردیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردی کے خلاف ہائی الرٹ کردیا گیا۔ 

Related Posts