حکومت نے سود کے خاتمے کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سود کے خاتمے اور اسلامی بینکاری کے لیے وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے حکومت نے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی۔ 

اس حوالے سے وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کی سرپرستی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔ 

اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین گورنر اسٹیٹ بینک ہوں گے۔ وزارت خزانہ کے مطابق سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایس ای سی پی، چیئرمین پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

خواتین کو تعلیم سے روکنے کیلئے طالبان حکومت کا استدلال کمزور ہے، مولانا شیرانی

وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کے دیگر اراکین میں مولانا مفتی تقی عثمانی، مفتی ارشاد احمد اعجاز، منصور الرحمان، اشفاق تولہ، خوزم اے حیدر موتا اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک سعید احمد شامل ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی قانونی اور ریگولیٹری ریفارمز میں رہنمائی دے گی۔

Related Posts