ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 183 تک پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

China reports no new local coronavirus cases for third day

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے مزید کیس سامنے آنے کے بعد اس مرض میں مبتلا شہریوں کی تعداد 100 سے بڑھ چکی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کیسز بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور کہا کہ کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

KPKکے وزیر صحت تمیور خان جھگڑا کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے پہلے مثبت کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم قرنطینہ میں 15 سے 19 کرونا کے متاثرہ افراد میں وائرس مثبت ثابت ہوا۔

صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے مزید 12 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ تفتان سے سکھر آنے والے 11 زائرین میں بھی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ کراچی سے بھی کرونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔ متاثرہ شخص سعودی عرب سے آنے والی خاتون کا رشتہ دار ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں 76، کراچی میں 27 جبکہ حیدر آباد میں کرونا وائرس کا ایک نیا کیس سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 104 جبکہ ملک بھر میں 137 سے ہو چکی ہے۔ خیبر پختونخوا میں 15 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جو تفتان سے واپس وطن لوٹے ہیں۔

کراچی میں مزید 4 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا  کے متاثرین کی تعداد 150 ہو گئی ہے

وزیراعلیٰ سندھ اپنے بیان میں کہا ہے کہ سکھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز الارمنگ نہیں ہیں۔

سندھ حکومت نے وائرس پر قابو پانے کیلئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 5 یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی‘ ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تفتان سے آئے ہوئے افراد کو قرنطینہ کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ تمام متاثرہ افراد کو بہترین سہولیات کی فراہم کی جا رہی ہیں۔ متاثرہ تمام افراد ایران سے تفتان آئے تھے، کوئی مقامی کیس نہیں ہے۔جتنے بھی کیس رپورٹ ہوئے ہیں زیادہ تر باہر سے آئے ہوئے افراد میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

Related Posts