آرمی چیف توسیع کا معاملہ: حکومت نے قانون سازی کے لیے وفاقی وزراء کی کمیٹی بنا دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف توسیع کا معاملہ: حکومت نے قانون سازی کے لیے وفاقی وزراء کی کمیٹی بنا دی
آرمی چیف توسیع کا معاملہ: حکومت نے قانون سازی کے لیے وفاقی وزراء کی کمیٹی بنا دی

وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قانون سازی کے لیے 3 وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں تشکیل دی گئی کمیٹی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات اسد عمر اور وزیر دفاع پرویز خٹک شامل ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی کمیٹی کو اپوزیشن کو قانون سازی پر قائل کرنے کے لیے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا ہے جبکہ آرمی چیف توسیع کے حوالے سے قانون سازی کے لیے حکومت اور اپوزیشن دونوں کی رضامندی ضروری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  سپریم کورٹ نے  آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں6 ماہ مشروط توسیع کی اجازت دیتے ہوئے حکومت کو متعینہ مدت کے اندر قانون سازی کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 28 نومبر کو ججز کے 3 رکنی بینچ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت کی،حکومت کی طرف سے کیس کا دفاع کرنے کے لیے اٹارنی جنرل انور منصور ، سابق وزیر قانون فروغ نسیم اور دیگر پیش ہوئے جس کے بعد سماعت کا آغاز کیا گیا۔

 چیف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمین توسیع کے حوالے سے فیصلہ سناتے ہوئے سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ حکومت نے آرمی چیف کی مدمت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قوانین سے انحراف کیا،حکومت باربار مؤقف تبدیل کرتی رہی ، کبھی دوبارہ تعیناتی کبھی دوبارہ توسیع کا کہا جاتا رہا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف  کی مدتِ ملازمت میں 6ماہ کی توسیع

Related Posts