حکومت اور علمائے کرام کا جمعہ کے دن یوم دعا منانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت اور علمائے کرام کا جمعہ کے دن یوم دعا منانے کا فیصلہ
حکومت اور علمائے کرام کا جمعہ کے دن یوم دعا منانے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:حکومت اور علمائے کرام نے جمعہ کے دن یوم دعا منانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے نماز جمعہ کے اجتماعات میں کورونا کی دوسری لہر سے تحفظ کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

صدر مملکت عارف علوی کی زیر صدارت اجلاس میں کورونا کی دوسری لہر میں شدت آنے کے بعد مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لیا گیا، جس میں وبا ء سے بچاؤ کیلئے نئے ایس او پیز تیار کیے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل ملک بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں کورونا کی دوسری لہر سے تحفظ کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور علما کرام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اس موقع پر کورونا وباء کی وبا کی دوسری لہر پر علما نے تشویش کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ مساجد میں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ علمائے کرام نے عوام سے اپیل کی کہ کچھ عرصہ کے لئے جلسہ جلوسوں کو موخر کردیاجائے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وبا سے تحفظ کے لئے رجوع الی اللہ کیا جائے، ہاتھ دھونے، سماجی فاصلے، ماسک پہننے اور نماز کے دوارن صفوں میں مناسب فاصلہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں کہ وضو گھر سے کریں اور جائے نماز ساتھ لائیں، 55 سال سے زائد عمر افراد نماز گھر پر ہی ادا کریں تو ان کی صحت اور تحفظ کیلئے بہتر ہوگا۔

مزید پڑھیں: خصوصی افراد کیلئے احساس کفالت پالیسی، 20 لاکھ خاندانوں کو فائدہ ہوگا، وزیر اعظم

Related Posts