یوکرین پر حملہ، گوگل نے روس کے تمام اشتہارات معطل کردیئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرین پر حملہ، گوگل نے روس کے تمام اشتہارات معطل کردیئے
یوکرین پر حملہ، گوگل نے روس کے تمام اشتہارات معطل کردیئے

روس یوکرین جنگ کے بعد روس کو کئی طرح کی پابندیوں کا سامنا ہے اور اب گوگل نے بھی یورپ بھر میں تمام پلے ایپ اسٹور سے روسی میڈیا آر ٹی اور اسپانتک سے منسلک ایپس کو بلاک کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوکرین کی عوام کے تحفظ کے لئے گوگل نے میپ فیچر کو بھی بند کردیا ہے۔

اس حوالے سے گوگل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد اہم شاہراہوں اور یوکرینی عوام کو روسی حملوں سے بچانا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی اخبار نے روس کی جانب سے گوگل میپ کا ڈیٹا ٹریک کیے جانے کا انکشاف کیا تھا۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ روسی سرکاری میڈیا پر یورپی یونین کی پابندیوں کی تعمیل کریں گے۔

مزید برآں صدر پیوٹن نے حکم نامہ جاری کیا ہے کہ روسی شہری بیرون ملک 10 ہزار ڈالر سے زیادہ نہیں لے جاسکتے۔ رپورٹ کے مطابق مغربی ممالک کی معاشی پابندیوں کی وجہ سے روسی معیشت کو کافی نقصان پہنچا ہے اور روسی کرنسی روبل کی قیمت کافی گر گئی ہے۔

روس کے سنٹرل بینک کے مطابق ماسکو کی ایکسچینج میں اسٹاک مارکیٹ میں تجارت متواتر تیسرے روز بھی بند رہے گی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا ورچوئل اسپتال تیار

Related Posts