درجہ اول گھی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا، عوام پریشان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

درجہ اول گھی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا، عوام پریشان
درجہ اول گھی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو اضافہ کردیا، عوام پریشان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، گھی تیار کرنے والی کمپنیوں نے درجہ اول گھی کی قیمت میں 20 روپے کلو تک اضافہ کر دیا،مذکورہ اضافے کے بعدقیمت 450 سے بڑھ کر 470 روپے فی کلو تک پہنچ گئے۔

آئل اور گھی کی قیمتوں میں آئے روز خود ساختہ کیا جارہا ہے، جبکہ حکومت اس تمام معاملے کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے، یہی نہیں 5 کلو پاؤچ پیک 2250 روپے سے بڑھا کر 2345 روپے کردیا گیا۔

شہریوں کا دہائی دیتے ہوئے کہنا ہے کہ حکومت نے اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے تو گھی مہنگا کرنا شروع کردیا۔ کمپنیوں کی جانب سے پرچون دکانداروں کو نئی سپلائی نئی قیمتوں کیساتھ دینے کا عندیہ دیدیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے گھی کی قیمت میں اضافے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھی کی قیمت میں اضافے کے بعد10 روپے پٹرول کی کمی عملاًواپس ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ ایل پی جی اور گیس کی قیمت میں اضافے کے بعد نام نہاد ریلیف ہوا میں تحلیل ہوچکا ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی

شہباز شریف کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف دینا ہے تو پی ڈی ایل اور بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ 4 روپے سے زائد اضافہ واپس لینے کا اعلان کیاجائے،انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے اصل ریلیف ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کا احساس نہیں ہے۔

Related Posts