پشاور، مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونیوالے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور، مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونیوالے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
پشاور، مسجد میں نماز جمعہ کے دوران ہونیوالے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں ہونے والے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

واضح رہے کہ پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں 56 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کالے لباس میں ملبوس خودکش حملہ آور نے پہلے پولیس اہلکاروں پر 5 سے 6 فائر کیے اور پھر تیزی سے مسجد کے اندر داخل ہوا اور خود کو اڑا دیا۔

عینی شاہد ین نے دھماکے سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ خودکش حملہ آور نے خود کو منبر کیسامنے اڑایا اور دھماکے کے بعد مسجد کے ہال میں ہر طرف لاشیں اور زخمی پڑے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:پشاور کے قصہ خوانی بازار کی مسجد میں خودکش دھماکہ، 56افراد شہید، معتدد زخمی

دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں خودکش بمبار کو لوگوں پر گولیاں چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پشاور بلاسٹ پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Related Posts