گوگل کا اقبال بانو کی 81 ویں سالگرہ پرملکہ غزل کوخراج عقیدت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نے پاکستان کی مقبول ترین کلاسیکل گلوکارہ اقبال بانو کی 81ویں سالگرہ پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا نیا ڈوڈل ان کے نام کردیا ہے۔

اقبال بانو 1935میں بھارت کے شہر روہتک میں پیدا ہوئیں گلوکاری کے فن میں ان کی تربیت استاد چاند علی خان دہلی والے نے کی، گلوکارہ اقبال بانو نیم کلاسیکی، کلاسیکل اور اردو غزلیں گانے کے لیے مشہور تھیں، وہ ان سب کے ساتھ فارسی غزلیں بھی گایا کرتی تھیں۔

اقبال بانو 1950میں ایک سٹارکے طور پر سامنے آئیں اور انہوں نے مشہور اردو فلموں گمنام، قاتل، انتقام، سرفروش اور ناگن کیلئے گانے گائے،فلم قاتل میں ان کی آواز میں گایا ہواگیت پائل میں گیت ہیں چھم چھم کے، تولاکھ چلے ری گوری تھم تھم کے نے ا نہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

گلوکارہ نے اپنے کیرئیر کا باقاعدہ آغاز 1950 میں ’ریڈیو پاکستان لاہور‘ سے کیا،1952 میں اقبال بانو شادی کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ پاکستان آگئیں اورملتان میں رہائش پذیر ہوئیں تاہم شوہر کی وفات کے بعد ملتان سے لاہور منتقل ہوگئیں۔

Image result for ‫اقبال بانو‬‎

اقبال بانو 80 کی دہائی میں جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں اس وقت ایک متاثر کن شخصیت بن کر سامنے آئیں جب انہوں نے حکومت کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے والے گانے گائے، فیض کی نظم ‘لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے اقبال بانو کا ٹریڈ مارک بن گئی تھی اور ہر محفل میں اس کی فرمائش کی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مہندی کی تقریب میں اقراعزیز اوریاسرحسین کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے 1990 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا،وہ 21 اپریل 2009 کو74 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں، لیکن ان کی آواز مداحوں کو آج بھی بے چین کر دیتی ہے۔