کراچی والوں کے لئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی والوں کے لئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی
کراچی والوں کے لئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی کے شمالی حصے میں بوندا باندی کا امکان ظاہر کردیا۔ ڈی جی میٹ کا کہنا ہے شمال مشرقی حصے میں گرمی کی وجہ سے تھنڈر سیلز بھی بن رہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات سردار سرفراز احمد کے مطابق کراچی کے شمال مشرقی حصے میں گرمی کے باعث موسم میں تبدیلی واقع ہو رہی ہے ، سپر ہائی وے، بحریہ ٹاؤن اور ائیرپورٹ کے اطراف میں آسمان پر بجلی چمک رہی ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے بحریہ ٹاون، گڈاپ، ائیرپورٹ اور اطراف کے قریب بجلی بھی انہی تھنڈر سیلز کے باعث چمک رہی ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ تھنڈر سیلز اور موسم میں تبدیلی کی وجہ سے کراچی کے شمالی حصے میں بوندا باندی کا امکان ہےجبکہ شمالی حصے میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں اور اس حوالے سے ایئرپورٹ انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا۔

Related Posts