راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات کی شہرقائد میں جمعرات اور جمعے کو بوندا باندی کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی شہرقائد میں جمعرات اور جمعے کو بوندا باندی کی پیشگوئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج بارش ہوئی جس کے نتیجے میں موسم خوشگوار ہو گیا، شہری موسم کا لطف اٹھانے کیلئے گھروں سے نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق آج راولپنڈی اسلام آباد میں بادل برس پڑے، نوشہرہ اور کوہاٹ میں بھی بارش ہوئی۔ برستے بادلوں اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث جاتی ہوئی سردی ٹھہر گئی۔

محکمۂ موسمیات نے بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ سوات اور شانگلا کے پہاڑوں پر برف باری جاری ہے۔ پہاڑ سفیدی سے ڈھک گئے۔

ایبٹ آباد میں بھی بارش شروع ہوچکی ہے۔ ملک کے سیاحتی مقامات اورنتھیا گلی، ٹھنڈیانی اور ایوبیہ میں بھی آج بارش شروع ہو گئی۔ بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ بھی ہورہا ہے۔

آج محکمۂ موسمیات نے بالائی خیبر پختونخوا، پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

پیشگوئی کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، بارش بھی ہوسکتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ بعض علاقوں میں خنکی اور ٹھنڈک میں اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

ایک ہفتہ قبل 7 مارچ کے روز لاہور کے علاوہ صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برسے جن میں شیخوپورہ، فتح جنگ، اوکاڑہ، بھکر، رینالہ خورد اور گوجرہ بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوار

Related Posts