سندھ حکومت کا کورونا سے جاں بحق ملازمین کو 10 لاکھ دینے کا اعلان، عوام کا خیر مقدم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے سرکاری ملازمین کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کردیا جس کا شہریوں نے خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا سے متاثر ہو کر انتقال کر جانے والے سندھ کے سرکاری ملازمین کو حکومتِ سندھ کی جانب سے 10 لاکھ روپے فی کس معاوضے کی ادائیگی کے اعلان کا سرکاری ملازمین سمیت سندھ کے شہریوں نے خیر مقدم کیا۔

حال ہی میں صوبائی محکمۂ خزانہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ معاوضہ سندھ حکومت کے مستقل ملازمین کے ساتھ ساتھ کنٹریکٹ ملازمین کو بھی ادا کیا جائے گا، نوٹیفکیشن سندھ کابینہ کے فیصلے کے بعد جاری کیا گیا۔

ملک بھر میں صوبہ پنجاب کے بعد کورونا کے سب سے زیادہ متاثرین سندھ میں موجود ہیں۔ ملک بھر میں بچوں اور بڑوں کے علاوہ مہلک کورونا وائرس پولیس اہلکاروں اور سرکاری ملازمین سمیت ہر طبقۂ فکر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 213 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار ہونے والے 79 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 34 ہزار 146 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 18 ہزار 149 جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے 4 ہزار 213 نئے کیسز رپورٹ، 79 مزید شہری جاں بحق

Related Posts