بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ڈالر فی اونس اضافے کے باعث ملک کے مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کے اضافے سے ریٹ 1476 ڈالر فی اونس ہوگئے جس کے باعث ملکی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کے اضافے کے ساتھ نئی قیمت 86 ہزار 200 روپے فی تولہ تک جا پہنچی جبکہ اس دوران 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 گرام سونے کی قیمت 73 ہزار 903 روپے ہو گئی جبکہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں کم و بیش اتنا ہی اضافہ دیکھنے میں آیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر مقامی منڈیوں میں بھی سونے کی قیمت فی تولہ 86000 روپے ہو گئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 8 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا جس کے بعد سونا مقامی صرافہ بازاروں میں بھی مہنگا فروخت ہونے لگا۔
مزید پڑھیں: سونا عوام کی پہنچ سے دور، فی تولہ قیمت 86000 روپے ہو گئی