پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

friend

دوست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gold price drops by Rs3,300 per tola
FILE PHOTO

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے جو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے ہم آہنگ ہے۔

جمعرات کے روز ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہواجس کے بعد اس کی نئی قیمت 3لاکھ 20ہزار 800 روپے ہو گئی جبکہ گزشتہ کاروباری روز سونا 3لاکھ 19ہزار روپے فی تولہ دستیاب تھا۔ یہ معلومات آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے جاری کیں۔

اسی طرح 24 قیراط فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ 2لاکھ 75ہزار 34 روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ روز قیمت 273491 روپے تھی۔ 22 قیراط فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1423 روپے اضافے کے بعد 252123 روپے ہو گئی جو اس سے پہلے 250700 روپے تھی۔

چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جس کے تحت فی تولہ چاندی 31 روپے کمی کے بعد 3524 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 26 روپے کمی کے بعد 3021 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3050 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی جو اس سے پہلے 3038 ڈالر فی اونس تھی تاہم چاندی کی قیمت میں صفر اعشاریہ 29 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد یہ 33اعشاریہ 50 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

Related Posts