مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ سونا850روپے سستا ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی فی تولہ قیمت 800روپے کم ہوگئی
سونے کی فی تولہ قیمت 800روپے کم ہوگئی

کراچی :بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں23ڈالرکی نمایاں کمی ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا850روپے سستاہوگیا۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں23ڈالرکی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1507ڈالرسے گھٹ کر1484ڈالرہوگئی ۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں850روپے اور10گرام قیمت میں746روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت87450روپے سے گھٹ کر86600روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74974روپے سے کم ہو کر74228روپے ہوگئی

جمعہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت1050.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پرمستحکم رہی۔

Related Posts