پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کمی کے بعد 1831ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4600 روپے اور 3943روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کمی کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 140700روپے ہوگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 120628روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 258.83 پوائنٹس کا اضافہ

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1560روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1337.44 روپے پر مستحکم رہی۔

Related Posts