کراچی: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں منگل کو 300 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور سونا گزشتہ روزکی فروخت 161,300 روپے کے مقابلے میں 161,600 روپے پرفروخت ہوا۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 258 روپے کا اضافہ ہوا اور گزشتہ روز 138,288 روپے کے مقابلے میں 138,546 روپے پر فروخت ہوا۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 126,765 روپے پر فروخت ہونے کے مقابلے میں 127,000 روپے ہوئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے اضافے سے 1740 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 25.72 روپے اضافے سے چاندی 1491.76 پر فروخت ہوئی۔
مزید پڑھیں:حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 امریکی ڈالر کی کمی ہوئی جس کے باعث گزشتہ روز 1,759 امریکی ڈالر کی فروخت کے مقابلے میں 1,756 امریکی ڈالر پر تجارت ہوئی۔