کراچی: کراچی صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں کمی اور قیاس آرائیوں کی وجہ سے مقامی بلین مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت 6,500 روپے اضافے سے 209,000 روپے فی تولہ کی تاریخی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
مارکیٹ کے تجزیہ کاروں نے دعویٰ کیا کہ روپے کی نقل و حرکت اور سونے کی مارکیٹ کے حوالے سے بڑھتی ہوئی قیاس آرائیاں سونے کی قیمتوں میں تاریخی طور پر بلندی کے لیے ذمہ دار ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان سونے کا خالص درآمد کنندہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 179,610 روپے جبکہ 10 گرام 22 کلو سونے کی قیمت 159,144 روپے ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں:افغانستان کو پاکستانی برآمدات میں 4.60 فیصد اضافہ
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,200 روپے اور 1,886.14 روپے ہوگئی۔