مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا200روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کا اضافہ
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت100روپے کا اضافہ

کراچی :مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو سونا200روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا ۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روزبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت7ڈالر کے اضافے سے سے بڑھ کر1505ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں200روپے اور10گرام قیمت میں171روپے کا اضافہ ہوا جس کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت 87400روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74931روپے ہوگئی البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت1050.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے پرمستحکم رہی۔

Related Posts