مشہور پاکستانی اداکار گوہر رشید کی نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہیں نکاح خواں کی ہدایات پر دستاویزات پر دستخط کرتے ہوئےدیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ہدایتکار بلال لاشاری اور اداکار حمزہ علی عباسی بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔
یہ ویڈیو اس وقت منظر عام پر آئی ہےجس وقت گوہر رشید کی قریبی دوست اداکارہ کبریٰ خان کے ساتھ شادی کی افواہیں زوروں پر ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق، دونوں اداکار فروری تک شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
گوہر رشید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈانس پریکٹس کی ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں، جن میں شوبز سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات نظر آئیں، جن میں کبریٰ خان بھی شامل تھیں۔ ان ویڈیوز کے ساتھ اداکارہ نے میرے یار کی شادی جیسے ہیش ٹیگز کا استعمال بھی کیاتھا، جس نے مداحوں کے تجسس کو مزید بڑھا دیاہے۔
تاہم، حالیہ ویڈیو کے بارے میں یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ گوہر رشید کی اپنی شادی کی تقریب کی ویڈیوہے یا کسی اور تقریب کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی خبروں پر دونوں اداکاروں کی جانب سے ابھی تک کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔