گلگت بلتستان میں حادثے سے ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان میں حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی
گلگت بلتستان میں حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سڑک پر ہونے والے حادثے سےآج  کرمانگ کے علاقے میں  ایک شخص جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

 پولیس کے مطابق مذکورہ شخص گرد آلود سڑک پر گراخ نالہ سے اسکردو کی طرف جا رہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔ مخالف سمت سے آنے والی کار اس کی بائیک سے ٹکرائی جس کی وجہ بریک فیل بتائی جاتی ہے۔

محمد حسن نامی شخص موقعے پر جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں اسکردو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کار میں موجود دو خواتین اس حادثے میں محفوظ رہیں جن میں سے ایک  فرنٹ سیٹ پر بیٹھی تھی۔

پولیس نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اپنی تحویل میں لے لی ہے اور اس کے ورثاء کی تلاش کی جارہی ہے۔ 

Related Posts