غلام نبی میمن نے ماتحت افسران سے ٹریفک چالان کا اختیار واپس لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غلام نبی میمن نے ماتحت افسران سے ٹریفک چالان کا اختیار واپس لے لیا
غلام نبی میمن نے ماتحت افسران سے ٹریفک چالان کا اختیار واپس لے لیا

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے چالان اب صرف سیکشن آفیسر کرسکے گا، ماتحت افسران سے چالان کرنے کا اختیار واپس لے لیا گا۔
تفصیلات کے مطابق اس بات کا فیصلہ ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کراچی پولیس چیف کے عہدے کا چارج لینے کے بعد کراچی پولیس کے پہلے اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں شہر میں ٹریفک کی روانی میں بہتری لانے کیلیئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایت کی کہ اب صرف سیکشن آفیسرز کو چالان کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، تاہم ایس او کا ماتحت عملہ اب سے چالان نہیں کرسکے گا۔
غلام نبی میمن کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس فیصلے کا اطلاق اس لئے کیا ہے کیونکہ ان کو ایسا محسوس ہوتا تھاکہ ٹریفک پولیس نیو کلیکشن کا ادارہ بن کر رہ گیا ہے، دھڑا دھڑ چالان کرکے ریونیو کلیکشن کے دوران پولیس والوں کی ٹریفک کے معاملات سےتمام تر توجہ ہٹی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:کراچی، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 60 روپے تک اضافے کا خدشہ

شہر میں غیر ضروری چالان کو دیکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس ریونیو کلیکشن کا ادارہ نہیں بلکہ یہ ٹریفک کی بحالی اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرانے کی ذمہ دار ہے، ٹریفک پولیس افسران کو چالان کا ٹاسک دینے کا معاملہ بھی سراسر غلط ہے۔
دریں اثناء اُن کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور غیر ضروری سرگرمیوں کو روکنے کیلیئے کام کرنا چاہیئے۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے اس فیصلے کے آتے ہی شہر میں ٹریفک کی روانی میں کافی حد تک بہتری دیکھنے میں آئی ہے،مختلف مقامات اور پلوں کے نیچےسے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے جتھے غائب ہوگئے ہیں۔

Related Posts