کراچی، دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 60 روپے تک اضافے کا خدشہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 60 روپے تک اضافے کا خدشہ ہے، حکومت نے سیلز ٹیکس عائد کرکے دودھ مزید مہنگا کرنے کی تیاری کر لی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دودھ مختلف قیمتوں پر فروخت کیا جارہا ہے۔ بعض دکاندار 100 روپے یا اس سے کم پر بھی فروخت کرتے ہیں، تاہم زیادہ تر مقامات پر دودھ 130 سے 140 روپے فی لیٹر بیچا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 7سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سرکاری سطح پر دودھ کی قیمت 120 روپے مقرر کی گئی تھی، تاہم دودھ کی مختلف دکانوں پر سرکاری قیمت کے برعکس دودھ مہنگا فروخت کیاجاتا ہے جبکہ وفاقی حکومت دودھ پر سیلز ٹیکس عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

دوسری جانب ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔ دودھ فروشوں کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی حکومت سیلز ٹیکس عائد کرتی ہے تو ہم بھی دودھ کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز دودھ کی قیمت میں اضافہ کرنے پر مجبور ہوجائیں گے اور دودھ کی قیمت میں فی لیٹر 60 روپے تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح دودھ کی نئی قیمت 180 روپے سے 200روپے فی لیٹر تک جاپہنچے گی۔ 

Related Posts