شہر قائد میں ڈینگی کے مریض 2800 سے زائد، سندھ میں رجسٹرڈ کیسز 3000 ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dengue-Again
Dengue-Again

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈینگی کنٹرول پروگرام کی رپورٹ کے مطابق  شہر قائد میں ڈینگی کے مریض 2800 سے زیادہ جبکہ صوبہ سندھ  میں رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 3000 ہوچکی ہے جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سندھ بھر میں ستمبر کے دوران ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1500 ریکارڈ کی گئی اور اب تک اس مرض کے باعث 11 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ اعدادو شمار کے مطابق ڈینگی کے متاثرہ افراد کی یہ تعداد گزشتہ دو برسوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلاسٹک ٹی بیگ کے ذریعے چائے پینا صحت کے لیے سخت مضر ہے۔ میڈیکل سائنس کی تحقیق

یاد رہے کہ اس سے قبل  پنجاب کے صوبائی محکمہ صحت نے ڈینگی کے حوالے سے سالانہ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق رواں سال ڈینگی کے 3 ہزار 377 مریض رپورٹ کیے گئے۔

محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 199 کیس رپورٹ کیے گئے جبکہ 119 مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا۔

صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 6 مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج رکھا گیا جبکہ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں رواں سال یکم جنوری سے اب تک اس مرض کے باعث راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے  8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب میں ڈینگی کے 3 ہزار 377 مریض رجسٹر ہوئے، صوبائی محکمہ صحت کی رپورٹ

Related Posts