جرمن پولیس نے برقی موٹر سائیکل کی ایجاد مستقبل کے لیے خوفناک قرار دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جرمن پولیس نے برقی موٹر سائیکل کی ایجاد مستقبل کے لیے خوفناک قرار دے دی
جرمن پولیس نے برقی موٹر سائیکل کی ایجاد مستقبل کے لیے خوفناک قرار دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 جرمنی کی ٹریفک پولیس نےبرلن میں 74 حادثات کا ذمہ دار برقی موٹر سائیکل کو ٹھہراتے ہوئے اس  ایجاد کو مستقبل کے لیے خوفناک قرار دے دیا ہے اور سفارش کی ہے کہ برقی موٹر سائیکل کے استعمال کو ختم یا محدود کردیا جائے۔

برقی موٹر سائیکل متعارف کرائے جانے کے تین ماہ بعد ہی جاری ہونے والی پولیس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی 233 خلاف ورزیاں صرف برقی موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں نے کیں۔پولیس کے مطابق  اس ایجاد کو استعمال کرنے قانون کی کھلی خلاف ورزی کو اپنا معمول بنا لیتے ہیں کیونکہ انہیں گرفتاری کا کوئی خوف نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: سورج کی تابکار شعاعوں سے بچانے والی اوزون تہہ کی حفاظت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

ٹریفک پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیکٹرک بائیک رکھنےوا لوں پر کاغذات یا لائسنس رکھنے کے قوانین لاگو نہیں ہوتے، جس کی وجہ سے وہ بے خوفی سے قانون توڑتے ہیں اور اکثر اوقات نشہ کرنے کے باوجود بھی الیکٹرک بائیک چلاتے دیکھے گئے ہیں۔

اب تک جرمن پولیس 19 برقی موٹر سائیکلوں کو اپنے قبضے میں لے چکی ہے۔ برقی موٹر سائیکلیں ٹریفک قوانین کی پابندی میں غفلت برتنے، حادثات یا قانون کی سنگین خلاف ورزی کے باعث قبضے میں لی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عام طور پر نوجوان بائیک رائڈرز اس طرح کی غلطیاں کرتے ہیں۔ جب تک اس حوالے سے مؤثر قانون سازی نہیں کی جائے گی، جرمنی میں حادثات ہوتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ملک میں ڈیجیٹل پے منٹ سسٹم لانے کی منظوری دے دی

Related Posts