مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی روک تھام کے نام پر قتلِ عام ہو رہا ہے۔مسعود خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی روک تھام کے نام پر قتلِ عام ہو رہا ہے۔مسعود خان
مقبوضہ کشمیر میں کورونا کی روک تھام کے نام پر قتلِ عام ہو رہا ہے۔مسعود خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے نام پر قتلِ عام جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے نام پر قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد سرچ آپریشن اور ظلم و تشدد تیز کردیا ہے۔

پیغام میں صدرِ آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور جموں میں بڑے بڑے علاقے بھارتی فوج کے حملوں کی زد میں ہیں جن کا مقصد یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی نوجوان نسل کا قتلِ عام کرکے انہیں ختم کردیا جائے۔ 

دوسری جانب مقبوضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد کرفیو، لاک ڈاؤن اور بھارتی فوج کا ظلم و تشدد جاری ہے۔ مظلوم کشمیری عوام بدستور گھروں میں محصور ہیں اور ان پر عرصۂ حیات تنگ کردیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ، موبائل فون اور ذرائع مواصلات کے استعمال پر پابندی عائد ہے۔

مظلوم کشمیری عوام آمدورفت، نقل و حمل اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات سے محروم ہیں۔ اشیائے ضروریہ، جان بچانے والی ادویات اور کھانے پینے کی چیزوں کی شدید قلت ہے جبکہ بھارتی فوج کی طرف سے پکڑ دھکڑ، تلاشیوں اور لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔ 

Related Posts