گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھارتی علاقہ ظاہر کیا جارہا ہے۔مسعود خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھارتی علاقہ ظاہر کیا جارہا ہے۔مسعود خان
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھارتی علاقہ ظاہر کیا جارہا ہے۔مسعود خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھارتی علاقہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ بھارت کا یہ اقدام سراسر غیر قانونی ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارتی محکمۂ موسمیات نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو اپنی موسمیاتی پیش گوئیوں کا حصہ بنا لیا اور یہاں کا موسم بھارتی عوام کو بتاتے رہے۔

پیغام میں صدرِ آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارتی محکمۂ موسمیات کا یہ اقدام جس کے ذریعے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھارتی علاقہ ظاہر کیا گیا، بھارت کے غیر قانونی اقدامات کا ایک تسلسل ہے جو اس نے گزشتہ برس 31 اکتوبر سے شروع کر رکھے ہیں۔

آزاد کشمیر کے صدر نے کہا کہ 31 اکتوبر کو بھارت نے جعلی نقشے جاری کیے جن میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا۔ ہم بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ 

Related Posts