سوئی سدرن کمپنی کا آپریشن ، ایک گیس چور گرفتار ،ایک فرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سوئی سدرن کمپنی کا آپریشن گرفت مزید تیز،سندھ اور بلوچستان کے مختلف مقامات پر چھاپے، ایک گیس چور گرفتار ،ایک فرارہوگیا۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا گیا جہاں پر ملزم عبداللہ سروس لائن سے گیس چوری کر رہا تھا۔ ایس ایس جی سی پولیس نے ملزم عبداللہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر واقع بیکری میں چھاپہ مارا گیا جہاں بیکری مالک ڈائریکٹ لائن سے گیس چوری کر رہا تھا۔ ملزم سلمان چھاپے کے دوران جائے وقوع سے فرار ہو گیا۔

ایس ایس جی سی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم سلمان کی گرفتاری کیلے کوششیں تیز کرلی ہے، دونوں ملزمان پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ایس ایس جی سی ٹیم نے جائے وقوعہ سے گیس چوری میں استعمال ہونے والا پائپ اور دیگر سامان اپنی تحویل میں لےلیا، دونوں گیس چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکہ مزید قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی والے ہوجائیں تیار، بجلی کے بعد گیس کے بڑے بحران کی پیشگوئی

سی جی ٹی او چیف بریگیڈئر (رٹائرڈ) محمد ابوذر نے کہا کہ گیس چوری یو ایف جی کے بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس چوروں کے خلاف جاری آپریشن مزید تیز کیا جائے گا ۔

Related Posts