نواز شریف کی صحت کے معاملے میں مزید تاخیر جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے، مریم اور نگزیب

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی زندگی کو لاحق خطرات بڑھ رہے ہیں۔مریم اورنگزیب
وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی زندگی کو لاحق خطرات بڑھ رہے ہیں۔مریم اورنگزیب

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹرز محمد نواز شریف کے جسم پر ادوایات کے ظاہر ہونے والے سائیڈ ایفیکٹس اور سوجن میں کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شریف میڈکل بورڈ کے ڈاکٹرز کا اجلاس اور محمد نواز شریف کا کا تفصیلی معائنہ کیا ۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز محمد نواز شریف کے جسم پر ادوایات کے ظاہر ہونے والے سائیڈ ایفیکٹس اور سوجن میں کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز نے پھر خبردار کیا ہے کہ محمد نواز شریف کی صحت کے معاملے میں مزید تاخیر جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پلیٹ لیٹس کم ہونے کی تشخیص کے بغیر سٹیرائڈز اور دیگر ادویات دے کر بہت بڑا خطرہ مول لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ طبی لحاظ سے باربار اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز اور ادویات کے ردوبدل کے انتہائی خطرناک اثرات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مرض کی تشخیص کے بغیر بیرون ملک منتقلی کی خاطر یہ خطرہ بار بار مول لیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :لیگی رکن اسمبلی مرزا محمد جاوید نے اپنی تمام جائیداد نوازشریف کے نام کر دی

انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف کی صحت کو لاحق سنگین خطرات کے پیش نظرزیادہ دیر تک یہ طریقہ کار طبی طور پر جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر نے واضح کیا ہے کہ جلد ہی محمد نواز شریف کو بیرون ملک منتقل نہ کیا گیا تو معاملہ پاکستانی ڈاکٹرز کے ہاتھ سے نکل جائے گا ۔

انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرزکو خدشہ ہے کہ پلیٹ لیٹس بڑھانے کی کوشش میں ہارٹ اٹیک، گردوں اور دیگر اعضاء کے متاثر ہونے کے خطرات میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ قوم سے محمد نواز شریف کی صحت کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔

Related Posts