اسلام آباد میں فرنیچر میلے سے کورونا پھیلنے کا خطرہ، انتظامیہ نے چپ سادھ لی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :چیئرمین پاکستان فرنیچر ایسو سی ایشن زاہد حسین نے کہا ہے کہ نوٹیفیکیشن منسوخ ہونے کے باوجود اسلام آباد میں ہزاروں لوگوں کا میلہ کورونا کے پھیلنے کا سبب ہوگا۔

شادی بیاہ کی اہم تقریبات پر پابندی اور غیر ضروری فرنیچر میلہ اور وہ بھی اسلام آباد میں این سی او سی کے دفتر سے 500 گز پر منعقدہ ہونا سوالیہ نشان ہے۔ وزیر اعظم بااثر لوگوں کے لئے الگ ایس او پی نہ بنائیں سب سے یکساں سلوک کریں ۔

انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اس کورونا میلے کو رکوانے کے لیے از خود نوٹس لیں۔

مزید پڑھیں:کورونا کیسز میں اضافہ، پنجاب میں شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی عائد

کورونا ایس او پی امیر غریب سب کے لئے ایک ہونی چاہئیں ،ڈی سی اسلام آباد اپنے احکامات پر عمل کروائیں ،دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگانے والے وزیر اعظم آپ کہاں ہیں ؟،اگر اس تین روزہ میلے کو نہ روکا گیا اور کورونا مزید پھیلا تو تمام تر ذمہ داری اسلام آباد انتظامیہ کی ہوگی ۔

Related Posts