کورونا کیسز میں اضافہ، پنجاب میں شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COVID-19 outbreak: Punjab bans ceremonies at marriage halls from Nov 20 to Jan 31

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر حکومت پنجاب نے جمعہ کے روز صوبے بھر میں شادی ہالز کے اندر شادی بیاہ ودیگرتقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کردی ہے۔

شادی ہالز کے مالکان کو 20 نومبر سے 31 جنوری تک انڈور ایونٹس کا اہتمام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں 300 افراد کی گنجائش والی بیرونی تقریبات کے انعقاد کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کیا گیا ہے، ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 36 افراد کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے اورکیسزکی تعداد بڑھ کر 368665 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں کورونا سے بچاؤ کیلئے سخت اقدامات جاری ہیں ،کمشنر کراچی کے مطابق شہر بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ انتظامیہ نے 7 شادی ہالز کو وارننگ، ایک کو 4 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔

7ریسٹورنٹس کو 4 لاکھ 95 ہزار مجموعی جرمانے، 39 کو وارننگ جبکہ 8 سیل کر دیئے۔ 13سپر مارکیٹس، دکانیں، میڈیکل اسٹورسیل کئے جبکہ 4 پرمجموعی طور پر 7لاکھ جرمانہ کر دیا۔

انتظامیہ کی جانب سے 5 تعلیمی اداروں کو وارننگ دی گئی۔ گزشتہ روز ماسک نہ پہننے پر 13افراد کو جرمانہ، 15 کووارننگ دی گئی۔ وارننگ کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کو کہا گیا۔

مزید پڑھیں:کورونا نے 36 پاکستانیوں کی جان لے لی، مزید 2738 متاثر

انتظامیہ کی جانب سے 35 ہزار 500 روپے جرمانہ وصول کیاگیا، کمشنر کراچی کے مطابق 11 افراد سے 500 روپے فی کس وصول کئے۔ نمکو شاپ سے 20ہزار اور سرجیکل کی دکان سے 10 ہزار وصول کئے گئے۔

Related Posts