کراچی:تحریک انصاف کراچی کے صدر،رکن سندھ اسمبلی خرم شیرزمان کی والدہ کی نمازجنازہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی گئی۔
نمازجنازہ میں صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی،تحریک انصاف کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی آفتاب صدیقی،بلال غفار،فردوس شمیم نقوی،راجہ اظہر،شہزاد قریشی،سعید آفریدی،تحریک انصاف کے رہنما محمود مولوی،رزاق باجوہ،گوہرخٹک شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر،وزیراطلاعات و محنت سندھ سعید غنی،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی و جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی سندھ وقار مہدی، نجمی عالم،آغاسعید سمیت عمائدین شہرتاجروں سیاسی رہنماں، عزیزواقارب سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نمازہ جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کومقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماں صوبائی وزراء سید ناصرحسین شاہ، امتیازشیخ،سعید غنی،اسماعیل راہو،جام خان شورو،اراکین سندھ اسمبلی نے خرم شیرزمان کی والدہ کی وفات پران سے اظہارتعزیت کیا ہے اورمرحومہ کے درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔
مزید پڑھیں: اراکینِ اسمبلی آفتاب قریشی، خرم شیرزمان نے تاجروں کے مسائل حل کرنے کا بیڑہ اٹھا لیا