شان مسعود کس سے، کب شادی کر رہے ہیں، تفصیلات سامنے آگئیں

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ بیٹر اور پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی قیادت کرنے والے شان مسعود آئندہ سال رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو رہے ہیں۔

ان کی ہونے والی اہلیہ میشے خان کا تعلق پشاور سے ہے اور شادی کی تقریب 21 جنوری 2023ء کو پشاور میں ہی منعقد ہو گی۔

33 سالہ شان مسعود جو 14 اکتوبر 1989ء کو کویت میں پیدا ہوئے، انہوں نے پاکستان کے لیے 25 ٹیسٹ، 5 ون ڈیز اور 19 بین الاقوامی ٹی 20 میچز کھیل رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی سی بی نے لاہور میں ینگ گرلز کرکٹ کیمپ کا انعقاد کیا

بائیں ہاتھ کے بیٹر نے حال ہی میں انگلش کاؤنٹی یارکشائر کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ کیا ہے اور 2023ء میں وہ یارکشائر کی قیادت بھی کریں گے۔

شان مسعود معروف بینکر منصور مسعود خان کے فرزند ہیں، ان کے تایا وقار مسعود خان حکومت پاکستان میں سابق سیکریٹری فنانس رہ چکے ہیں، 3 بہن بھائیوں میں شان مسعود کا دوسرا نمبر ہے۔

قومی کرکٹر شان مسعود کی بہن جو ان سے بڑی تھیں گزشتہ سال ان کا انتقال ہوا تھا، جبکہ ان کے چھوٹے بھائی علی بیرسٹر ہیں، شان مسعود کی میشے خان سے شادی ان کی پسند سے ہو رہی ہے۔

Related Posts