فرانس کے سابق صدر جیک شیراک طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرانس کے سابق صدر جیک شیراک طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
فرانس کے سابق صدر ژاک شیراک 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے، گزشتہ دنوں انہیں طبیعت ناسازی کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

فرانس کے سابق صدر ژاک شیراک 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا تھے، گزشتہ دنوں انہیں طبیعت ناسازی کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

سابق فرانسیسی صدر ژاک شراک پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلاتھے اور کچھ عرصہ سے اسپتال میں زیرعلاج تھے تاہم آج وہ 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، سابق فرانسیسی صدر ژاک شراک دوبار فرانس کے صدر رہ چکے ہیں، ژاک شراک1995 سے 2007 تک فرانس کے صدر رہے۔ 

ڈاکٹرز کے مطابق جیک کے دل کی دھڑکن جمعرات کی صبح بند ہوئیں جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، البتہ وہ جانبر نہ ہوسکے، اہل خانہ نے بھی اُن کے انتقال کی تصدیق کردی۔

ابق فرانسیسی صدر جیک فرانکوئس متراں کے بعد وہ طویل ترین مدت تک صدر کے عہدے پر فائز رہنے والی دوسری شخصیت تھے۔

اس سے قبل وہ 76-1974ء اور 88-1986ء میں فرانس کے وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں جبکہ 1977ء اور 1995ء میں پیرس کے میئر بھی منتخب ہوئے۔

 ان کے انتقال کی خبر ملنے پر فرانس کی نیشنل اسمبلی میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ ان کے چاہنے والے پیرس میں واقع ان کی رہائش گاہ کے باہر پھولوں کے گلدستے لا رہے ہیں۔

کنزرویٹیو جماعت سے تعلق رکھنے والے شیراک کو امریکی سربراہی میں عراق میں 2003ء میں حملے کی شدید مخالفت کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ پہلے فرانسیسی رہنما تھے جنہوں نے ہولوکاسٹ میں فرانس کے کردار کو تسلیم کیا تھا۔

یاک شیراک کو فرانسیسی عدالت نے عوامی فنڈ کے غلط استعمال اور غبن کے الزامات میں سزا بھی سنائی تھی۔

Related Posts