کرا چی :ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے ایف پی سی سی آئی کے مالی معاملات پر من گھڑت اور غلط خبروں کی پرُ زور تردید کی ہے جو کہ یو بی جی کے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کی وجہ سے ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے سربراہ نے مزید کہا کہ یو بی جی انتخابات نہیں جیت سکا اور تب سے وہ افواہ سازی، دھوکہ دہی، پراپیگنڈا اور اس امید پر بیکار بیٹھے ہیں کہ ایف پی سی سی آئی کے موجودہ الیکٹیڈ آفس بیئرز بھی کام کرنا چھوڑ دیں گے اور کاروباری برادری کی خدمت سے دور ہو جا ئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی سرگرمیوں کے فعال انتظام اور معاشی پالیسی سازی میں مؤثر تجاویز کے ذریعے پالیسی ساز اداروں میں تمام کاروباری برادری کی مؤثر وکالت کے زریعے ایف پی سی سی آئی کی موجودہ لیڈر شپ نے پورے ملک کی تاجر برادری کے دل و دماغ جیت لیے ہیں۔
میاں ناصر حیات مگوں نے نشاندہی کی کہ یو بی جی اپنی روایات کو جاری رکھتے ہوئے مسخ شدہ حقائق اور اعداد و شمار کو سامنے لائے ہیں اور ایف پی سی سی آئی کو بے رحمانہ انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے؛جو کہ تاریخی اہمیت کا حامل قومی ادارہ ہے اور کاروباری قیادت میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
دیوالیہ پن کے دعوے بے بنیاد ہیں اورحقیقت یہ ہے کہ ایف پی سی سی آئی پہلے سے کہی زیادہ ترقی کر رہا ہے اور اعلیٰ تجارتی اداروں کے لیے متعین عالمی معیار کے بہترین طریقوں پر چل رہا ہے۔
میاں ناصر حیات مگوں نے کہا کہ موجودہ الیکٹڈعہدیداروں کی طرف سے فراہم کی گئی قیادت نے کرپشن، اقربا پروری اور میرٹ کی نظر اندازی کو ختم کر دیا ہے؛ اس کے برعکس یو بی جی کا 5 سالہ دور ناکامی، اقربا پروری اورکرپشن سے بھر پور تھا۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم کی جولائی کے دوران 410 ارب اکٹھنے کرنے پر ایف بی آر کی تعریف