ہر 5 میں سے 4بچے صحت مند اندازِ زندگی کیلئے درکار ورزش نہیں کر رہے‘ ڈبلیوایچ او

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Number of people infected with COVID-19 globally exceeds 179,000: WHO

لاہور: عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 11 سے 17 سال کی عمر کے ہر پانچ میں سے چار بچے صحت مند اندازِ زندگی کے لیے درکار ورزش نہیں کر رہے۔ اس سے بچوں کی ذہنی نشوونما اور معاشرتی صلاحیتیں متاثر ہو رہی ہیں۔

مجوزہ ایک گھنٹے کی ورزش نہ کرنے کا مسئلہ غریب اور امیر دونوں ممالک میں موجود ہے۔

مزید پڑھیں :سستی انسولین کی فراہمی کے لیے عالمی ادارۂ صحت کا منظّم منصوبہ منظر عام پر آگیا

زیرتحقیق146 ممالک میں سے 142 میں لڑکے لڑکیوں کے مقابلے میں زیادہ ورزش کرتے ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ڈاکٹر رجینا گتھولڈ کے مطابق صحت مند بچوں کے صحت مند نوجوان بننے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں اور عمر بھر میں دیکھیں تو ان کے دل کے امراض اور ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس بات کے زیادہ سے زیادہ شواہد مل رہے ہیں کہ ورزش ذہنی نشوونما کے لیے بھی اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پستہ قد افراد میں ذیابیطس کی دوسری قسم کا خطرہ طویل قامت افراد سے زیادہ ہوتا ہے۔طبی تحقیق

ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ورزش کی کمی ایک عالمی مسئلہ ہے جو کہ ہر ملک میں پایا جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ورزش میں سب سے آگے بنگلہ دیشی بچے ہیں مگر وہاں بھی 66 فیصد بچے ایک گھنٹے کی ورزش نہیں کر رہے۔

فلپائن میں لڑکے 93فیصد اور جنوبی کوریا میں لڑکیاں 97فیصد سب سے کم ورزش کر رہے ہیں۔

برطانیہ میں 75 فیصد لڑکے اور 85 فیصد لڑکیاں مجوزہ ہدف تک ورزش نہیں کر رہے۔اس تحقیق کے مطابق دنیا میں صرف چار ایسے ملک ہیں جہاں لڑکیاں لڑکوں سے زیادہ ورزش حاصل کرتی ہیں جن ٹونگا، ساموئا، افغانستان اور زامبیا شامل ہیں۔

تحقیق کے مطابق عالمی سطح پر 85 فیصد لڑکیاں مجوزہ ورزش نہیں کر پا رہیں اور 78 فیصد لڑکے ایسا نہیں کر پا رہے۔

مزید پڑھیں :خسرے کی وبا میں رواں سال 3 گنا اضافہ ہوا۔عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

امریکہ اور آئرلینڈ جیسے ممالک میں دونوں صنفوں کے درمیان اس حوالے سے کافی فرق ہے۔

دونوں ممالک میں مجوزہ ورزش نہ کرنے والے لڑکوں کی شرح 64 فیصد ہے جبکہ لڑکیوں میں یہی شرح 81 فیصد ہے۔

Related Posts