ترک کرپٹو ایکسچینج تھوڈیکس کے بانی البانیہ میں گرفتار ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترک کرپٹو ایکسچینج تھوڈیکس کے بانی البانیہ میں گرفتار ہوگئے
ترک کرپٹو ایکسچینج تھوڈیکس کے بانی البانیہ میں گرفتار ہوگئے

ترک کرپٹو ایکسچینج تھوڈیکس کے بانی فاروق فتح اوزر کو البانیہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ترک کرپٹو ایکسچینج تھوڈیکس کے بانی فاروق فتح اوزر کو ایگزٹ اسکینڈل ثابت ہونے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تھوڈیکس کے بانی تقریباََ 400،000 لوگوں کو اُن کے فنڈز تک رسائی دیئے بغیر فرار ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی پابندیاں پرائیویسی سافٹ ویئر کے استعمال کو محدود کرتی ہیں، کرپٹو ادارہ

ترک اخبار کا کہنا ہے کہ صارفین نے کرپٹو ایکسچینج میں تقریباَ 2 ارب ڈالر جمع کرائے تھے۔

علاوہ ازیں البانوی وزیر برائے داخلہ امور بلیدار چاچی نے ترک ہم منصب کو بتایا کہ فاروق فتح اوزر کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اُن کی حوالگی کے حوالے سے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کرپٹو کرنسی ایکسچینج نے جنوبی کوریا کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیا ہے، جس کے تحت جنوبی کوریا کے شہر بوسان کو اپنے بلاک چین ایکو سسٹم کی ترقی اور بوسان ڈیجیٹل اثاثہ ایکسچینج کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

Related Posts