سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: احتساب عدالت نے   ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی ہے۔

نیب نے اس سے قبل لیا گیا 13 روزہ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد  شاہد خاقان عباسی کو جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا اوراحتساب عدالت سے  درخواست کی کہ سابق وزیر اعظم سے کی جانے والی تفتیش ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی ہے۔ تفتیش مکمل کرنے کے لیے مزید ریمانڈ کی ضرورت ہے، جسمانی ریمانڈ میں کم از کم 14 روز کی توسیع کی جائے۔

احتساب عدالت کے معزز جج نے سابق وزیر اعظم کو اپنا وکیل کرنے کا مشورہ دیا جس پر شاہد خاقان عباسی نے اپنی وکالت خود کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نیب والوں کو بھی ایل این جی سمجھاؤں گا، مجھے کچھ وقت عنایت کیا جائے۔ 

بعد ازاں احتساب  عدالت نے نیب کے مزید ریمانڈ کی درخواست منظور کر لی اور حکم دیا کہ شاہد خاقان عباسی کو 15 اگست تک تفتیش مکمل کرکے  پیش کیا جائے۔