ممبئی :دو سال قبل ’مس ورلڈ‘ منتخب ہونے والی منوشی چھلر بولی وڈ میں انٹری دینے کے لیے راضی ہوگئی ہیں اور اکشے کمار کی ہیروئن بن کر اداکاری کی شروعات کریں گی۔
سابق مس ورلڈ منوشی چھلر اکشے کمار کی ہیروئن بن کر فلمی کیریئر کا آغاز کریں گی۔منوشی چھلر تاریخی فلم ’پرتھوی راج‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کریں گی۔
’پرتھوی راج‘ کی ٹیم نے اس بات کی تصدیق کردی کہ منوشی چھلر کو بطور ہیروئن کاسٹ کرلیا گیا ہے جب کہ خود دوشیزہ نے بھی فلم میں کاسٹ کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں :کیٹی پیری اور دعا لیپا نے بولڈ پرفارمنس سے میوزک کنسرٹ کا میلہ لوٹ لیا