وزیر اعظم عمران خان سے سابق انٹرنیشنل کرکٹر کی ملاقات، ماضی کی یادیں تازہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Former greats discuss cricket with PM Imran

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و1992 کے ورلڈ کپ کے فاتح قائد اور موجودہ وزیراعظم عمران خان سے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان سر رچی رچرڈسن ، نیوزی لینڈ کے سابق پیسر اور معروف کمنٹیٹر ڈینی موریسن، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر اور معروف کمنٹیٹر رمیز حسن راجہ اور قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی زرک خان نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی۔

انتہائی خوشگوار ماحول میں ہونیوالی ملاقات کے موقع پر سابق کپتان عمران خان اور دیگر کھلاڑیوں نے ماضی کی یادوں کو تازہ کیا اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی اور فروغ کے حوالے سے گفتگو کی۔

مزید پڑھیں: سر ویو رچرڈز کی پاکستانی نوجوان پیسرز نسیم شاہ اور محمد حسنین کی تعریف

وزیراعظم نے ملک میں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے تجاویز بھی دیں،پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آپریشنز ذاکر خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان سر رچی رچرڈسن پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز میں میچ ریفری اور ڈینی موریسن، اور رمیز حسن راجہ کمنٹیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Related Posts