سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے شریف خاندان سے متعلق خبر کی تردید کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے شریف خاندان سے متعلق خبر کی تردید کردی
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے شریف خاندان سے متعلق خبر کی تردید کردی

سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے شریف خاندان کو ضمانت پر رہائی نہ دینے کے متعلق جنگ گروپ کی خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

 جنگ گروپ کی خبرمیں کہا گیا کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے دعویٰ کیا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018 کے عام انتخاب سے قبل نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز کو ضمانت پر رہائی نہ دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کے ساتھ چلنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔ق لیگی رہنماؤں کا اظہارِ تشویش

مولانا طارق جمیل کے روڈ حادثے کی خبریں جھوٹی قرار

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ جنگ اخبار میں شائع ہونے والی خبر جھوٹی اور حقائق کے منافی ہے، میں نے کوئی سفارش نہیں کی تھی۔ رانا شمیم عہدے میں توسیع چاہتے تھے جو میں نے دینے سے انکار کیا۔

گفتگو کے دوران سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ رانا شمیم بطور چیف جسٹس عہدے پر توسیع کے طلبگار تھے اور توسیع قانون کے منافی تھی جس سے میں نے انکار کیا۔ شریف خاندان کو رہائی نہ دینے سے متعلق خبر بے بنیاد ہے۔

خیال رہے کہ اپنی ایک رپورٹ میں جنگ اخبار دعویٰ کرچکا ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا شمیم نے شریف فیملی کے متعلق بیان اوتھ کمشنر کے روبرو 10 نومبر 2021 کو دیا۔ نوٹرائزڈ حلف نامے پر سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کے دستخط موجود ہیں۔

Related Posts