راولپنڈی: انٹر سروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ جنرل (ر) فیض حمید کی بیٹی انوشہ چوہدری دسمبر کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
ملک کی سابق فوجی اعلیٰ کمان، سیاست دان، صحافی اور دیگر افراد (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ جنرل (ر) فیض حمید کی بیٹی کو نیک خواہشات دینے کے لیے ایک چھت کے نیچے جمع ہوئے۔
تقریب کے تقریباًایک ہفتے بعد شادی کی تصاویر اور کلپس سوشل میڈیا پر ظاہر ہوئیں، جس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو اپنی بیٹی کو اسٹیج کی طرف لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
تقریب میں شرکت کرنے والوں میں موجودہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، عاصم سلیم باجوہ، آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس اور صحافی سلیم صافی کو بھی اس تقریب میں دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف حکومتی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے جنیوا روانہ
لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پاکستانی فوج کی بلوچ رجمنٹ کے ریٹائرڈ تھری اسٹار جنرل رہ چکے ہیں، انہوں نے آخری بار بہاولپور کور کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اس سے قبل وہ ایک سال سے بھی کم عرصے تک پشاور کور کے کمانڈر رہے۔