اسلام آباد: افغانستان میں جمود کے شکار امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان، امریکا، ازبکستان اور افغانستان پر مشتمل 4 ملکی ایک نیا سفارتی اتحاد تشکیل دیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ” افغانستان کے امن عمل اور 15 جولائی 2021 کے بعد کے معاملات میں علاقائی تعاون کے لیے امریکا، ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے معاون اتحاد کا اعلان کیا گیا ہے۔”
زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ ” امریکا، ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے نمائندوں نے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے کہ نیا چار رکنی سفارتی پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے جو علاقائی رابطہ کاری میں اضافے پر توجہ دے گا’۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ‘فریقین سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں دیرپا امن و استحکام علاقائی رابطہ کاری کے لیے اہم ہے اور امن، علاقائی رابطہ کاری اور باہمی طور پر اس کے نفاذ پر اتفاق کیا’۔
دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘فریقین نے باہمی اتفاق رائے کے ساتھ اس اتحاد کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے آنے والے مہینوں میں ملاقات پر اتفاق کرلیا ہے’۔
دوسری جانب امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے بھی اس حوالے سے بیان جاری کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ” امریکا، افغانستان، پاکستان اور ازبکستان نے افغانستان میں امن و استحکام میں تعاون کے لیے نیا سفارتی پلیٹ فارم تشکیل دیا ہے۔”
Today, we announced a new diplomatic platform to help strengthen economic connectivity across the region. We look forward to partnering with Afghanistan, Pakistan & Uzbekistan to enhance regional cooperation, a cornerstone to a sustained peace. https://t.co/FjiIiPScmp pic.twitter.com/M83X390nfN
— State_SCA (@State_SCA) July 16, 2021
اتحاد کے حوالے سے امریکی بیان میں مزید کہا گیا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے ‘علاقائی تجارت اور کاروباری تعلقات بڑھانے’ پر کام کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن عدالتی حکم تک معطل