کورونا وائرس :اسلام آباد میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

New food prices set in Rawalpindi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :کورونا وائرس کی وجہ سے شہر اقتدار میں اوپن مارکیٹوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، گھی دالیں اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے کریانہ مرچنٹس نان بھائیوں نے قیمتوں میں سرکاری اضافے کےلئے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس بلانے کےلئے کال دے دی ہے ۔

صدر کریانہ سٹورز پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ دال مونگ 230روپے کلو سے 250روپے کلو دال ماش 220روپے سے 227روپے کلو چینی کی قیمت 2روپے فی کلو تھوک ریٹ کا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ چینی کی بڑی بوری اضافے کے اب 4020روپے کی ہو گئی ہے جیسے اوپن مارکیٹ میں اضافہ ہو گیا ہے اسی طرح اضافے کے ساتھ نئی قیمتیں مقرر کی جائیں ۔

سفید چنے کی قیمت میں 10روپے فی کلو اور چاول کی قیمت 12روپے فی کلو بڑھ گئےہیں اور ہمیں ان تمام اشیاء کی سپلائی بھی بہت کم مل رہی ہے اگر قیمتوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو ہم ہڑتال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جبکہ اب تو مرنا بھی مشکل بنا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا کے حوالے سے قائم حکومتی فنڈ کیلئے سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی

سفر اخرت کا لباس یعنی کفن زنانہ پہلے نارمل سلا ہوا 1200روپے کا ملتا تھا اب اس کی نئی قیمت 2100روپے کر دی گئی ہے زنانہ کفن 1300روپے میں سلا ہوا ملتا تھا اب اس کی نئی قیمت 2200سے لیکر 2500روپے کر دی گئی ہے ۔

شہر اقتدار کے باسیوں کا کہنا ہے اب صورتحال حال بڑی غیر یقینی ہوتی جارہی ہے مہنگائی پہلے ہی بہت زیادہ تھی اب اور اضافہ کر دیا گیا ہے ان مشکل حالات میں اب زندگی کی گاڑی کیسے چلے گی سمجھ سے بالا تر ہے اگر حکومت نے اس مسلئے کو سنجیدگی سے حل نہ کیا تو افراتفری کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

Related Posts